جےپور میں ریاستی صدر ستیش پنیا کی قیادت میں ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے سیول لائن پھاٹک تک پیدل مارچ نکالا۔ اس دوران بی جے پی کارکنان کی بھیڑ کے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے اور پولیس کے ذریعہ انہیں روکنے کی کوشش کرنے پر دونوں کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ مسٹر پنیا کے علاوہ سابق وزیر ارون چترویدی اور کالی چرن صراف اور بی جے پی کے ریاستی چیف ترجمان رام لال شرما سمیت کئی رہنما مظاہرے میں موجود ہیں۔
مظاہرہ کرنے والے بی جے پی کے رہنما اور کارکنان جرم پر لگام لگاؤ ،سرکار نکمی ہے وغیرہ نعرے بازی کرکے مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس دوران پنیا کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد بی جے پی کارکنا پولیس کی گاڑی کے آگے آگئے اور کہنے لگے کہ ہم بھی پنیا کے ساتھ گرفتاری دیں گے۔
اس دوران سیکڑوں لوگوں کے جمع ہونے اور سماجی دوری نہ رکھنے کی وجہ سے عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جاری گائڈ لائن کی دھجیاں بھی اڑتی نظر آئیں۔
اس کے علاوہ ریاست کے سبھی ضلع ہیڈکوارٹروں پر بھی بی جے پی کی طرف سے ہلا بول مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
راجستھان میں بی جے پی کا ہلا بول مظاہرہ - راجستھان میں بی جے پی کا مظاہرہ
راجستھان کے دارالحکومت جےپور سمیت سبھی اضلاع میں بڑھتے جرائم پر روک لگانے کے لیے ریاستی حکوت کی توجہ مبذول کرنے کے لئے بی جےپی آج ہلا بول مظاہرہ کررہی ہے۔