پاکستان سے متصل سرحدی علاقہ راجستھان کے ضلع جودھپور کے پھلودی سب ڈویژن میں ایک بیلون کے ساتھ ایک الیکٹرانک ڈیوائس دیکھے جانے پر علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، جس جگہ سے یہ بلون ملا، وہ پاکستانی سرحد سے 300 کلومیٹر دور ہے۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیلون اور الیکٹرانک ڈیوائس اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
دراصل مقامی لوگوں نے کھیت میں ایک بیلون گرتے ہوئے دیکھا تو وہاں پہنچ گئے، انہوں نے بیلون کے ساتھ ایک الیکٹرانک ڈیوائس دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
وہیں اس معاملے پر اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں دی جاسکتی ہے کہ یہ کیا تھا؟ اور یہ کس سے جڑا ہوا تھا؟
انہوں نے کہا کہ اس کی تفتیش اعلی سطح پر جاری ہے۔
وہیں بتایا جا رہا ہے کہ غبارہ کے ساتھ ایک انٹینا بھی لگا تھا، ایسی صورتحال میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے غبارے موسم کا اندازہ لگانے کے لئے جاری کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس طرح کے بہت سارے آلات سرحدی علاقوں میں اکثر پائے جاتے ہیں۔