نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے پروفیسر فیروز خان کے آبائی گاؤں جاکر اس اسکول کا بھی جائزہ لیا جہاں فیروز خان نے تعلیم حاصل کی تھی وہاں ان کے اساتذہ، خاندان اور دوست احباب سے بھی بات چیت کی۔
فیروز خان کے گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ فیروز اور ان کے والد روزانہ مندر میں بھجن گاتے تھے جبکہ یہاں واقع گئوشالہ میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے تمام پروگرامز میں بھی حصہ لیتے تھے۔
بگرو علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے آج بنارس ہندو یونیورسٹی میں ڈاکٹر فیروز خان کی مخالفت ہو رہی ہے وہ غلط ہے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس معاملے کی صلح کی جائے۔
پروفیسر فیروز خان کے جاننے والے افراد کا کہنا ہے کہ فیروز تعلیمی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتا تھا اور یوم آزادی و یوم جمہوریہ کے موقع پر سنسکرت میں ترانے بھی گاتا تھا۔
یوم سنسکرت کے موقع پر ڈاکٹر فیروز خان کو ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے سنسکرت ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔