ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں رام گنج تھانہ پولیس نے ملزم کملیش ولد کنہیا لال کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رام گنج پولیس اسٹیشن انچارج ستیندر سنگھ نیگی کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ وہ غیر قانونی اسلحہ کہاں اور کس نیت سے لایا تھا۔ اس غیر قانونی کاروبار میں کون کون شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ اطلاع ملی ہے کہ کملیش ولد کنہیا لال کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد ایس پی کنور راشدیپ، ایڈیشنل ایس پی سریندر سنگھ کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔
ملزم کے گھر پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے تلاشی لی گئی۔ اس میں ایک دیسی پستول ملا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کملیش پراپرٹی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ وہ متنازعہ املاک کے معاملات میں سرگرم رہتا ہے۔
اس کے والد کنہیا لال عدالت کمپلیکس میں ٹائپ رائٹر ہیں۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ کملیش کو غیر قانونی اسلحہ کس نے فراہم کیا ہے۔