ادےپور: کہا جاتا ہے کہ دل میں کچھ کر گزرنے کا اگر جذبہ ہو تو مذہب یا رستہ کبھی بیچ میں حائل نہیں ہوتا۔
ایسے ہی ایک مثال ادے پور کے عقیل منصوری نے پیش کی، انہوں نے کورونا کے اس دور میں نہ ہی رمضان کا روزہ توڑا بلکہ کورونا سے متاثر دو خواتین کو پلازمہ دے کر ان کی جان بچائی۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل نے بتایا کہ کورونا سے متاثر دو خواتین اسپتال میں ایڈمٹ تھیں اور دونوں آکسیجن پر تھیں، دونوں کا بلڈ گروپ اے پازیٹو تھا۔
اس دوران ڈاکٹروں کی جانب سے دونوں کے اہل خانہ کو پلازمہ انتظام کرنے کو کہا، جس کی خبر عقیل منصوری تک پہنچی، عقیل منصوری نے دونوں کو پلازمہ دیا جس سے ان کی جان بچ گئی حالانکہ عقیل منصوری روزے سے تھے۔