خواجہ غریب نواز کا عرس ہر برس اسلامی ماہ کے مطابق رجب کی 1 تا 6 تاریخ تک جاری رہتا ہے۔ بلکہ اس سے قبل سے ہی عرس کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں اور 6 رجب کے بعد بھی وہ سلسلہ کچھ روز تک جاری رہتا ہے۔
ان دنوں بھارت میں معروف صوفی بزرگ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا عرس منایا جارہا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ خواجہ غریب نواز کی شخصیت کا ایک پہلو شاعرانہ بھی رہا ہے۔ ان کی مشہور فارسی رباعی آج بھی متعدد محب اہل بیت کی زبان زد ہے اور علما اپنی تقاریر میں بھی اس کو سناتے ہیں۔ ملاحظہ ہو۔۔۔
شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
دین است حسین، دین پناہ است حسین
سر داد نہ داد دست در دست یزید
حقا کے بنائے لاالہ است حسین
غور طلب ہے کہ اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے 809 ویں عرس کا موقع ہے، ایسے میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچیں گے اور صوفیانہ کلام کا لطف اٹھائیں گے۔ عرس کے درمیان پہلی رجب سے 6 رجب تک شاہی محفل کا انعقاد محفل خانہ میں کیا جاتا ہے۔