ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ کی حامل درگاہ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ جہاں ہمیشہ کثیر تعداد میں عقیدت مند موجود رہتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے سبب ہر طرف سناٹا ہے۔
لاک ڈاون کے نفاذ کے سبب درگاہ کے خدام ، ہوٹل مالکین اور اور دکاندار کے مالی بحران کا شکار ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے تحفظ کے لئے نافذ کیا گیا لاک ڈاون ایک مثبت قدم ہے۔ تاہم اس لاک ڈاون ے کے سبب لوگوں معاشی طور پر پریشان ہیں۔
مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غرباء اور بے روزگار افراد کو معاشی بحران سے راحت دینے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ لوگوں کا کہنا ہےکہ اگر راجستھان حکومت غریب عوام کے حق میں جلد کوئی قدم نہیں اٹھاتی ہے آئندہ دنوں میں لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔اور لوگوں کے سامنے فاقہ کشی جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔