ETV Bharat / state

اجمیر: خواجہ کے دربار میں چاندی کا تاج پیش

خواجہ غریب نواز کے عرس مبارک کے موقع پر دنیا بھر سے کثیر تعداد میں زائرین کی آمد جاری ہے۔

اجمیر: خواجہ کے دربار میں چاندی کا تاج پیش
اجمیر: خواجہ کے دربار میں چاندی کا تاج پیش
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 1:11 PM IST

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 808 واں عرس مبارک کا آج آٹھواں روز ہے۔

ایسے میں عقیدتمند اپنے اپنے انداز میں خواجہ کی چوکھٹ پر پہنچ رہے ہیں۔

اجمیر: خواجہ کے دربار میں چاندی کا تاج پیش

درگاہ شریف میں ترنگا چادر سے جہاں امن کا پیغام لے کر زائرین پہنچے ہیں تو وہیں ممبئی سے بھی عقیدت مند چادر اور چاندی کا تاج خواجہ صاحب کے دربار میں پیش کرنے پہنچے۔

گزشتہ دس برسوں سے مسلسل خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری دے رہے ممبئی کے صوفی ریاض احمد نے بتایا کہ ہر سال وہ چادر لے کر آتے تھے لیکن خواجہ صاحب کے فضل و کرم کی عنایت کے بعد اب وہ دو برسوں سے چاندی کا تاج بھی عرس کے موقع پر دربار میں پیش کر رہے ہیں۔

ایسے میں ہر سال انہیں اور ان کے خاندان کو بے صبری سے اس کا انتظار رہتا ہے کہ چادر اور چاندی کا تاج کے لیے وہ چھ مہینے پہلے سے ہی تیاری کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

عرس کے موقع پر خواجہ صاحب کے لیے کوئی عقیدت مند خوبصورت پگڑی پیش کر رہا ہے تو کوئی ترنگا چادر کے ساتھ سونے چاندی کا مختلف نذرانہ لایا ہے۔

اجمیر درگاہ شریف میں ممبئی کے زائرین کو زیارت سید شاکر علی چشتی نے کرائی اور دستاربندی کرکے تبرک پیش کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.