راجستھان میں اسمبلی انتخابات 2023 میں ہونے ہیں۔ اس سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ریاست راجستھان میں ایک سروے کروایا جا رہا ہے۔A survey is being conducted in the state of Rajasthan by the All India Majlis-e-Ittehad-e-Muslimeen.
راجستھان کے جےپور میں اے آئی ایم آئی ایم کے حمایتی سڑکوں پر اتر کر عوام کو اسدالدین اویسی اور اے آئی ایم آئی ایم سے متعلق بتاتے ہوئے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:Owaisi Slams Rahul On Hindutva: 'ہندوؤں کو اقتدار میں لانا کانگریس کا سیکولر ایجنڈا'
اے آئی ایم آئی ایم کے حمایتی افراد نے میڈیا سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کانگریس آج اقلیتی طبقے اور دیگر طبقہ کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ اس لیے اب ہم لوگ سڑکوں پر اتریں گے اور جو بھی اے آئی ایم آئی ایم کے کام ہیں ان تمام کاموں کو راجستھان کی عوام کے درمیان رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت نے مسلمانوں کو نظر انداز کردیا ہے۔The Congress government of Rajasthan ignored the Muslims
واضح رہے کہ کچھ دن قبل اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے جے پور میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ جلد ہی راجستھان میں پارٹی کی لانچنگ ہوگی۔