ETV Bharat / state

Junior Actors Visit Ajmer Dargah: سلمان خان اور گووندا کے ہمشکل اداکاروں کی اجمیر درگاہ میں حاضری

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 9:02 PM IST

حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں دونوں جونیئر اداکاروں نے عقیدت کی چادر پیش کی اور زندگی میں کامیابی کی دعا کی۔ Junior Actors Visit Ajmer Dargah

Actor Bhavesh and Vinod visit Ajmer Dargah

اجمیر: بالی ووڈ کے فلمی اداکاروں کے ہم شکل بھاویش اور ونود نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی۔ بھاویش سولنکی سپر اسٹار فلم اداکار سلمان خان کی طرح نظر آتے ہیں، جب کہ ونود بھی گووندا کی طرح نظر آتے ہیں۔ ان دونوں جونیئر اداکاروں کو اجمیر شریف آنے کا موقع ملا جس پر وہ بہت خوش نظر آئے۔ Junior Actors Visit Ajmer Dargah

صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں دونوں جونیئر اداکاروں نے عقائد کے مطابق عقیدت کی چادر پیش کی اور زندگی میں کامیابی کی دعا کی۔ خواجہ صاحب کے دربار میں ان کو زیارت بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے کروائی اور دستار بندی کے بعد تبرک پیش کیا۔ درگاہ پر حاضری کے بعد دونوں اداکاروں نے جنتی دروازے پر منت کا دھاگہ بھی باندھا اور خواجہ صاحب سے دعائیں بھی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں:Baba Hyder Reshi Shrine: بابا حیدرریشیؒ کی درگاہ مذہبی ہم آہنگی کی شاندارمثال

بھاویش اور ونود دونوں نے کئی پلیٹ فارمز پر اپنی پرفارمنس دی ہے۔ سلمان خان اور گووندا کی اداکاری سے انہوں نے کافی شہرت حاصل کی ہے۔ اسی طرح وہ بڑے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.