بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ میں خصوصی جج (پوکسو ایکٹ) دیویندر سنگھ ناگر نے نابالغ سے جنسی زیادتی کرنے کے ملزم کو 10 سال کی سزا کی سنائی۔ خصوصی پبلک پراسیکیوٹر ہرش رانکا نے بتایا کہ ضلع کے کاچھولا تھانہ علاقہ میں رہنے والی 16 سال کی نابالغ لڑکی 21 اکتوبر 2021 کو گھر سے لکڑیاں لانے جنگل میں گئی تھی۔ اسے اکیلا پاکر مجرم دیارام کنجر اس کا پیچھا کرتے ہوئے جنگل میں پہنچ گیا اور جبراً عصمت دری کی۔ پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کروایا۔ پولیس نے جانچ کے بعد 28 اکتوبر کو ملزم دیارام کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد کورٹ کی ہدایت پر عدالتی حراست میں بھجوا دیا۔ عدالت میں معاملے کی سماعت مکمل ہونے پر منگل کو عدالت نے ملزم کو دس سال کی قید اور گیارہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ اپریل ماہ میں اڈیشہ کی ایک خصوصی عدالت نے ایک ٹیچر کو ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے معاملے میں قصور وار قرار دیتے ہوئے اسے 20 سال کی قید اور 6000 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ پوکسو عدالت کے خصوصی جج رنجن کمار سوتار نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد قصوروار ٹیچر کو 20 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ جج نے یہ بھی حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید دو سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔ متاثرہ کی ماں کی جانب سے 16 نومبر 2019 کو پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Mathura Rape Case عصمت دری معاملے ایک شخص کو دس سال کی سزا
یو این آئی