اجمیر: اجمیر سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اناساگر جھیل کے کنارے بنائے گئے سیون ونڈرس پارک میں جانے کے لیے سیاحوں پر داخلہ فیس عائد کر دی گئی ہے۔Ticket is required to visit Seven Wonder Park
اب تک زائرین اجمیر میں بنائے گئے سیون ونڈرس پارک کا مفت دورہ کرتے تھے۔ لیکن آج سے نئے انتظامات کا آغاز کرتے ہوئے پولیس فورس کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد سیون ونڈرز پارک دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور بیت الخلاء کا بھی کوئی نظام نہیں ہیں۔ سیون ونڈرز پارک کے باہر کہیں بھی پارکنگ کا انتظام نہیں بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے باہر پارکنگ کرنے والوں کی گاڑیاں محکمہ ٹریفک کے قبضے میں لے لی جارہی ہیں.
مزید پڑھیں:Urs Ajmer Sharif 2023 اجمیر آنے والے عقیدت مندوں سے درگاہ کے منتظیمن کی اپیل
بھیڑ کی وجہ سے سڑک ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں زائرین کا مطالبہ ہے کہ اجمیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنیادی سہولیات فراہم کرے اور ایک بار پھر سیون ونڈر پارک کو سیاحوں کیلئے آرام دہ بنائے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اجمیر اے ڈی اے کو سیون ونڈر پارک میں سیاحوں کو سولیات فراہم کرکے راحت دینی چاہیے، جس سے سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکے۔