طبی محکمہ کی طرف سے جمعرات کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جھالاواڈ میں 69، پالی 13، بھرت پور میں 12، جے پور سات، چورو میں پانچ، کوٹہ میں آٹھ، جھنجھنو میں سات، ناگور میں پانچ، دوسہ میں چار، اجمیر میں ایک نیا کورونامتاثر مریض سامنے آیا۔ محکمے کے مطابق جمعرات کو چھ كرونا متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس جان لیوا وائرس سے اب تک ریاست میں 179 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمے کے مطابق اب تک اجمیر میں 311، الور میں 51، باسواڈا میں 85، باراں میں آٹھ، باڑمیر میں 92، بھرت پور میں 165 بھیل واڑہ میں 134، بیکانیر میں 94، چتوڑ گڑھ میں 175، چورو میں 90، دوسہ 50، دھول پور میں 45، ڈونگرپور میں 332، شری گنگا نگر میں پانچ، ہنومان گڑھ میں 21، جے پور میں 1909، جیسلمیر میں 68، جالور میں 154 جھالاواڑ 204، جھنجھنو میں 109، جودھپور میں 1311، بی ایس ایف 48، کرولی میں 11، کوٹہ میں 422، ناگور میں 421، پالی میں 394 پرتاپ گڑھ میں 13، راج سمند 135، سوائی مادھوپور میں 19، سیکر میں 164 سروہی 141 ٹونک میں 163 ادے پور میں 523 متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں۔
محکمہ کے مطابق اب تک تین لاکھ 50 ہزار 600 سیمپل لئے گئے، جس میں 7947 پازیٹیو، تین لاکھ 38 ہزار 611 منفی اور 3202 کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 3202 ہے۔