ETV Bharat / state

Six Youths Drown In Ajmer اجمیر میں مورتی وسرجن کے دوران پانی میں ڈوبنے سے 6 نوجوان ہلاک

وجے دشمی کے دن نانڈلا گاؤں کے تالاب میں ماتا کی مورتی کے وسرجن کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے حادثے کی اطلاع کے بعد ٹویٹ کر کے تعزیت اور اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔Six Youths Drown In Ajmer

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 10:20 PM IST

اجمیر:راجستھان میں اجمیر کے نصیر آباد صدر تھانہ علاقے کے نانڈلا گاؤں کے تالاب میں مورتی وسرجن کے دوران آج ایک حادثے میں چھ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔Six Youths Drown In Ajmer

موصولہ اطلاع کے مطابق وجے دشمی کے دن نانڈلا گاؤں کے تالاب میں ماتا کی مورتی کے وسرجن کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے کئی لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور پانچ افراد کی لاشوں کو باہر نکالا۔ اس کے بعد بھی دو لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر گاؤں والوں اور پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ تلاش شروع ہوئی تو ایک اور لاش برآمد ہوئی۔ اس طرح کل چھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر انشدیپ، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چونرام جاٹ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گھنشیام شرما، سب ڈویژنل آفیسر راکیش گپتا، سابق ایم ایل اے مہندر سنگھ گرجر جائے واقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ہلاک افراد کے لیے مالی معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گاؤں والوں میں غم و غصہ ہے۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے حادثے کی اطلاع کے بعد ٹویٹ کر کے تعزیت اور اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pauri Bus Accident پوڑی سڑک حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 25 پہنچی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.