بی جے پی کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی، اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معائنہ کرنے کے بعد واپس لوٹ گئی۔
گجرات کی 4 نشستوں کے لیے راجیہ سبھا انتخابات 19 جون کو ہونے ہیں۔
راجیہ سبھا انتخابات سے قبل گجرات کے 3 ارکان اسمبلی کانگریس پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔ایسی صورتحال میں کانگریس کے ارکان اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
راجستھان گجرات سرحد پر ابو روڈ کے ایک نجی ریسورٹ میں گجرات کے 22 ارکان اسمبلی کو رکھا گیا ہے۔
تاہم یہاں رہنے والے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ صرف گھومنے کے لیے آئے ہیں۔
جب کہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ گجرات کے کانگریس کے ارکان اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور انہیں یہاں ٹھہرایا گیا ہے۔
وہیں بی جے پی نے لاک ڈاؤن میں ریسورٹ میں رہنے والے ارکان اسمبلی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
پالیکا صدر سریش سندل کی قیادت میں بی جے پی کے عہدیدار ریزورٹ پہنچے اور احتجاج کیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پروین کمار سین ،پولیس افسر آنند کمار ، سٹی پولیس آفیسر انیل کمار موقع پر پہنچے اور موقع کا معائنہ کرنے کے بعد واپس آئے۔
گجرات سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی میں چندن ٹھاکر ، بھارت ٹھاکر ، گنیبن ٹھاکر ، شیو بھائی بھوریہ ، گلاب سنگھ راجپوت کانتی کھارڈی ، سی جے چاوڈا ، بلدیو ٹھاکر ، رتویک مکوانا ، راجیش گوئل ، مہیش پٹیل ، راجندر سنگھ ٹھاکر ، پٹیل ، نوشاد سولنکی ، لکھ بھائی بھرواڈ ، نٹھا بھائی پٹیل ، سریش پٹیل ، کیریٹ پٹیل ، شیش پرمار اور ہمت بھائی پٹیل وغیرہ شامل ہیں۔