ETV Bharat / state

فتح کا نشان گہلوت کو فاتح بنائے گا کیا؟ - فتح کا نشان

اس پورے معاملے میں جہاں 20 اراکین اسمبلی کانگریس کی اپنی ہی حکومت سے دور ہیں، وہیں دوسری طرف تین آزاد اراکین اسمبلی بھی وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ساتھ اب نظر نہیں آرہے ہیں۔ ان میں آزاد رکن اسمبلی سریش ٹانک، خوشویر سنگھ جوجاور اور اوم پرکاش ہڈلا شامل ہیں۔

فتح کا نشان گہلوت کو فاتح بنائے گا کیا؟
فتح کا نشان گہلوت کو فاتح بنائے گا کیا؟
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 12:13 PM IST

راجستھان میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ کانگریس کے کئی سینیئر رہنما معاملے کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔ اگرچہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اراکین اسمبلی کے پہلے اجلاس میں فتح کے نشان دکھا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ 'سبھی اراکین اسمبلی ان کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن انہیں اپنی ہی پارٹی کے کچھ اراکین اسمبلی کی جانب سے سخت ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔

کانگریس اراکین اسمبلی کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا

وزیر اعلی گہلوت کی حمایت میں قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں شریک ہونے والے تمام اراکین اسمبلی کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔

لیکن وزیر اعلی گہلوت کے لئے پریشانی کا سبب وہ ارکان اسمبلی ہیں جو ان اجلاس میں نہیں پہنچے اور نہ ہی اتوار کو وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں شریک ہوئے تھے۔

مزید بڑھیں: راجستھان: کانگریس اراکین اسمبلی کی دوسری میٹنگ آج

ان اراکین اسمبلی میں سچن پائلٹ، مراری لال مینا، جی آر کھٹانہ، اندراج گرجر، گجندر سنگھ شکتاوت، ہریش مینا، دیپندر سنگھ شیخاوت، بھنور لال شرما، وجیندر اولا، ہیمارام چودھری، پی آر مینا، رمیش مینا، وشویندر سنگھ، رامنیواس گاوڈیا، مکیش بھاکر، سریش مودی اور راکیش پاریک شامل ہیں۔

اس پورے معاملے میں جہاں 20 اراکین اسمبلی کانگریس کی اپنی ہی حکومت سے دوری بنائے ہوئے ہیں، دوسری طرف تین آزاد اراکین اسمبلی بھی وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ساتھ اب نظر نہیں آرہے ہیں۔ ان میں آزاد رکن اسمبلی سریش ٹانک، خوشویر سنگھ جوجاور اور اوم پرکاش ہڈلا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 'ان تینوں آزاد اراکین اسمبلی کے خلاف اے سی بی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.