سنیل جاکھڑ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ' وہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر ان دونوں اراکین پارلیمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کریں گے۔
انہوں نے زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' اس طرح کا واقعہ کسی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث ہونے کا لائیسنس نہیں دیتا۔
مزید پڑھیں:
پنجاب: زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
سنیل جاکھڑ نے کہا کہ' یہ اراکین پارلیمان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔ یہ وقت اپنی ہی حکومت پر حملہ کرنے کا نہین ہے۔ جب حکومت پر چو طرفہ حملے ہو رہے ہوں تو اسے خود غرض رہنماؤں سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ دونوں اپنی خواہشوں اور خود غرضیوں کے لیے شراب کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دولو اور باجوا کو اب زیادہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔