ETV Bharat / state

کووڈ-19 ویکسین کے ٹرائل میں تاخیر

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کیا جانے والا کووڈ-19 ویکسین کے ٹرائل میں ڈیٹا سیفٹی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے زیر التواء حفاظتی منظوری کے باعث تاخیر ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 7:03 AM IST

آکسفورڈ کووڈ 19 کی ویکسین کے ٹرائل میں تاخیر

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں کم از کم ایک ہفتہ کی تاخیر ہوئی ہے۔ یہ ٹرائل چنڈی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں شروع ہونے کی امید تھی۔

انسٹی ٹیوٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کووڈ 19 ویکسین کا ٹرائل ستمبر کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے کی توقع کی جا رہی تھی۔ اس ٹرائل کے لیے منتخب ہونے والے پہلے 100 امیدواروں کے لئے ڈیٹا سیفٹی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ (ڈی ایس ایم بی) سے حفاظتی منظوری زیر التوا ہونے کی وجہ سے موخر کردی گئی ہے۔

اس کے نتیجے میں ویکسین کے ٹرائل کے لیے امیدواروں کی مزید بھرتی کو روک دیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں شیڈول ویکسین ٹرائل کے پرنسپل انوسٹیگیٹر پروفیسر ڈاکٹر مدھو گپتا نے کہا کہ' فی الحال آکسفورڈ ویکسین کے ٹرائلز کے لیے امیدواروں کی مزید بھرتی معطل ہے کیونکہ ہم ڈیٹا سیفٹی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ سے اب تک بھرتی ہونے والے پہلے 100 شرکا کی حفاظت کے لئے منظوری کے منتظر ہیں۔ اس معاملے سے متعلق ہم صرف اگلے ہفتے کے آخر تک اس محاذ پر ہونے والی کسی بھی پیشرفت کے بارے میں آپ کو اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔'

پریمیئر انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ ویکسین کے ٹرائلز کے لیے 400 رضاکاروں نے انداج کروایا تھا۔ ان میں سے 253 کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی۔

گپتا نے پہلے بتایا تھا کہ وہ اور 16 رکنی عملہ کلینیکل ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔

پی جی آئی ایم آر ان 17 سائٹس میں شامل ہے جسے آسٹر زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ ایڈن وائرس پر مبنی کووڈ-19 ویکسین امیدوار کے انسانی کلینیکل ٹرائلز کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔

انسٹی ٹیوٹ ویکسین کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں حصہ لے گا۔

ویکسین کی تیاری اور مارکیٹنگ کی دیکھ بھال سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کرے گا جو ملک کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والوں میں سے ایک ہے۔

پونے میں واقع فرم کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر آدر پونہ والا نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ امسال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.