محکمہ کے وزیر او پی سونی نے آج یہاں بتایا کہ محکمہ کی طرف سے یہ فیصلہ کورونا کے معاملات میں کمی کے مدنظر کیا گیا ہے تاکہ طلبا کی پڑھائی کو مزید نقصان نہ ہو۔
طبی تعلیم اور تحقیق سے متعلق وزیر نے کہاکہ کورونا بیماری کی دوسری لہر کا مقابلہ میں محکمہ کے تحت آنے والے سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کے ڈاکٹروں، ایس آر، جے آر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے نہایت قابل تعریف کام کیا ہے جس کے نتیجہ میں کورونا وبا کا مقابلہ کرنے میں ریاستی حکومت کامیاب ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے تمام میڈیکل ڈینٹل نرسنگ کالجوں اور اسکولوں کے طلبا کی بھی کلاسیں شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
یو این آئی