تفصیلات کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بار کپتان پارل بھاردیواج، فلائنگ افسر امن ندی اور فلائٹ انجینیئر ہینا جیسوال نے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر کو آپریٹ کیا۔
ان خواتین پائلٹز کو ایئر فورس اسٹیشن کے ہیلی کاپٹر ٹرینگ اسکول میں تربیت دی جارہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی خواتین پائلٹ اور عملے نے پہلی بار خود سے پرواز کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
واضح رہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی پارل بھاردیواج پہلی خاتون پائلٹ بنیں جنہوں نے ایم آئی- 17 وی 5 کو آپریٹ کیا۔
اسی طرح رانچی سے تعلق رکھنے والی ندی پہلی فلائنگ افسر ہیں جبکہ چنڈی گڑھ سے تعلق رکھنے والی جیسوال پہلی فلائٹ انجینیئر بنیں جنہوں نے ایم آئی- 17 وی 5 کو آپریٹ کیا۔