ETV Bharat / state

Ludhiana Robbery Case لدھیانہ میں آٹھ کروڑ روپے لوٹ کے معاملے میں پانچ گرفتار - لدھیانہ ڈکیتی کا معاملہ حل

پنجاب کے شہر لدھیانہ میں کیش وین ڈکیتی کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Cash Van Robbery Case in Ludhiana

لدھیانہ میں آٹھ کروڑ روپے لوٹ کے معاملے میں پانچ گرفتار

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 12:06 PM IST

لدھیانہ: پنجاب کے لدھیانہ میں راج گرو نگر کے قریب سی ایم ایس انفو سسٹم لمیٹڈ کے دفتر میں 10 جون کو ہوئی 8.49 کروڑ روپے کی لوٹ کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیس نے اس واقعہ میں ملوث 10 میں سے پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ ایک بڑی کامیابی میں لدھیانہ پولیس نے کاؤنٹر انٹیلی جنس کے تعاون سے 60 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ڈکیتی کا معاملہ حل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم میں شامل 10 ملزمان میں سے 5 اہم مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بڑی ریکوری کی گئی ہے۔ معاملے میں تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ لدھیانہ میں سی ایم ایس کمپنی کے دفتر سے 8.49 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے معاملے میں پولیس کمشنر مندیپ سدھو نے ڈی جی پی گورو یادو کو کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔ خط میں سدھو نے کہا کہ سیکورٹی کے معاملے میں کمپنی کی جانب سے لاپرواہی برتی گئی ہے۔ کمپنی جوگاڑو سسٹم کے ساتھ کام کر رہی تھی۔ سیکورٹی گارڈز کو اوور ٹائم کام پر لگایا جا رہا تھا۔ کروڑوں روپے کی نقدی کے ساتھ صرف دو گارڈز تعینات تھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر سیکیورٹی کمپنی کے CCTV-DVR کو آن لائن کلاؤڈ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ اگر کبھی کوئی ڈکیتی ہو جائے تو سی سی ٹی وی فوٹیج آن لائن کلاؤڈ پر محفوظ ہو جائے۔ سی ایم ایس کمپنی میں تقریباً 50 سی سی ٹی وی کیمرے اور پانچ ڈی وی آر لگائے گئے تھے۔ یہ شرپسند تمام ڈی وی آر اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کی فوٹیج بھی کلاؤڈ سسٹم سے منسلک نہیں تھی جس کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Shoot Out At Barrackpore بیرک پور ڈکیتی معاملے میں دوافراد گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.