ETV Bharat / state

کورونا کے نئے اسٹرین سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: ڈائرکٹر پی جی آئی - ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں کمی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چنڈی گڑھ پی جی آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر جگت رام نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا پتہ چلا ہے۔ بہت سارے لوگ اس سے متاثر بھی ہوئے ہیں۔ لیکن اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔'

کورونا کے نئے اسٹرین سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: پروفیسر جگت رام

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 5:40 PM IST

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔ لیکن اب لوگ کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے خوف میں ہیں۔

وہیں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چنڈی گڑھ پی جی آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر جگت رام نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا پتہ چلا ہے۔ بہت سارے لوگ اس سے متاثر بھی پائے گئے ہیں۔ لیکن اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔'

کورونا کے نئے اسٹرین سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: پروفیسر جگت رام

انہوں نے کہا کہ اب تک جو ویکسین کورونا وائرس کے لئے بنائی گئی ہے وہ نئے کورونا اسٹرین پر بھی کارگر ثابت ہوگی۔ نئے وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پروفیسر جگت رام نے بتایا کہ 'ستمبر کے مہینے میں روزانہ تقریبا 95،000 مریض سامنے آ رہے تھے۔ جس کی تعداد اب 25 ہزار رہ گئی ہے۔ یہ اچھی علامت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں سے بیشتر ٹھیک ہوگئے ہیں۔ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تو تھے لیکن وہ علاج کے بغیر صحتیاب ہوگئے۔

جگترام نے کہا کہ 'مریض کو کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی شناخت کے لئے ایک عام کورونا ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایت نامہ کے مطابق ہم ہر ماہ 20 نمونے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو بھیج رہے ہیں۔ وہاں دیکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر سے اب تک 80 نمونے بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پریاگ راج کے آپریشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا

پی جی آئی ڈائریکٹر کے مطابق یہ ویکسین 2 سے 8 ڈگری کے درمیان اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ لہذا ویکسین کو جمع کرنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس شخص کو ویکسین دی جائے گی، اسے اگلے ایک گھنٹے تک ہسپتال میں رکھا جائے گا، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ویکسین کا شخص پر کوئی برا اثر تو نہیں پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.