ETV Bharat / state

Biggest Burger in India: برگر چاچو نے 40 کلو کا برگر تیار کرکے ریکارڈ قائم کیا - Burger Chachu Hoshiarpur

ہوشیار پور میں برگر چاچو نے بھارت کا سب سے بڑا برگر بنا کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ چاچو برگر نے 40 کلو سے زائد وزنی برگر تیار کیا ہے، جس کو دیکھنے کے لیے بڑے تعداد میں لوگ ان کے دکان پر پہنچ رہے ہیں۔

برگر چاچو نے 40 کلو کا برگر تیار کرکے ریکارڈ قائم کیا

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 10:38 AM IST

Updated : Dec 12, 2022, 5:55 PM IST

ہوشیارپور: ہوشیار پور میں برگر چاچو نے بھارت کا سب سے بڑا برگر بنا کر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ چاچو برگر نے 40 کلو سے زائد کا وزنی برگر تیار کیا ہے۔ کھانے کے شوقین نوجوان اس برگر کو دیکھنے اور کھانے کے لیے بڑی تعداد میں برگر چاچو کی دکان پر پہنچ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ برگر چاچو سے اس برگر کو بنانے کی ترکیب بھی پوچھ رہے ہیں۔ Burger Chachu made record by preparing a 40 kg burger

40 کلو کا برگر

برگر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے برگر چاچو نے بتایا کہ 'یہ بھارت کا اب تک کا سب سے بڑا برگر ہے تاہم وہ اس سے قبل بھی ایسے کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ تاہم آج ان کی طرف سے یہ 7 واں فوڈ آئٹم تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں جسے لوگ دیکھیں۔ ان کے تیار کردہ برگر کا آج سارا دن ہوشیار پور میں چرچا رہا۔

مزید پڑھیں:

برگر چاچو کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے برگر میں 12 کلو کا بن ہے۔ اور مختلف اقسام کی 6 تا 7 کلو سبزیاں، 7 کلو چٹنی اور ایک کلو پنیر کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے قبل 6 برگر بنا چکے ہیں جو لوگوں کے لئے توجہ کا مرکز بنا تھا۔ برگر دیکھنے آئے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سب سے بڑا برگر دیکھ کر اچھا لگا۔ Burger Chachu made record by preparing a 40 kg burger

Last Updated : Dec 12, 2022, 5:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.