امرتسر، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ڈرون سے ڈھائی کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں۔BSF shoots down drone that entered Amritsar from Pakistan side
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے منگل کے روز بتایا کہ 17 اکتوبر کو، شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب، سرحد پر تعینات 183 بلین بی ایس ایف کے الرٹ دستوں نے گاؤن چھانہ، ضلع امرتسر کے نزدیک علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والے مشتبہ ڈرون کا پتہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے فائرنگ کرکے مشتبہ ڈرون کو زمین پر مار گرایا۔
افسر نے بتایا کہ ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف پارٹی نے پولی بیگ میں لپٹی ہوئی 01 کواڈ کاپٹر (میک - ڈی جے آئی میٹرکس) اور مشتبہ منشیات (تقریباً 2.5 کلوگرام) برآمد کیں۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولس اور متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔
مزید پڑھیں:Pakistani drone Spotted In Gurdaspur بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو بھگایا