ETV Bharat / state

BJP's propaganda in the Name of Security: 'سیکورٹی کے نام پر بی جے پی پروپیگنڈہ کر رہی ہے' - وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں چوک

ریلی میں بھیڑ جمع نہیں کرپانے کا خمیازہ بھارتیہ جنتا پارٹی سکیورٹی میں چوک Prime Minister Narendra Modi's security lapses کے بہانے ریاستی حکومت کے سر پر رکھ رہی ہے۔

سیکورٹی کے نام پر بی جے پی  پروپیگنڈہ کر رہی ہے: کانگریس

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 9:52 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں چوک کا بہانا کرکے بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ہتھکنڈا BJP's propaganda in the Name of Security اپنا رہی ہے اور ریلی میں بھیڑ جمع نہ کرپانے کا خمیازہ سکیورٹی میں چوک کے بہانے ریاستی حکومت کے سر پر رکھ رہی ہے۔

کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجےوالا نے بدھ کی دیر شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نے آخری وقت میں اپنے روٹ کا فیصلہ بدلا ہے۔ ان کی سکیورٹی کے لئے ریاستی حکومت نے دس ہزار پولیس اہلکار لگائے تھے لیکن انہوں نے آخری وقت میں فیصلہ بدل دیا جس کی وجہ سے کچھ مظاہرین ان کے روٹ میں آگئے۔

مظاہرین کو 15 منٹ کے اندر وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا اور ریاستی حکومت کی طرف سے وزیراعظم کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی Prime Minister Narendra Modi's security lapsesنہیں برتی گئی۔ ان کا الزام تھا کہ سکیورٹی کا بہانا کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہتھکنڈا اپنا رہی ہے اور وزیراعظم کی سکیورٹی میں چوک بتاکر اپنی ناکامی کو چھارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کو پہلے ہیلی کاپٹر سے آنا تھا پھر سڑک کے راستے سے ریلی کے مقام تک جانا تھا لیکن کسان بی جے پی سے ناراض ہیں اس لئے ریلی میں کوئی کسان نہیں آئے اور بھیڑ جمع نہیں ہوسکی اس سے مایوس ہوکر وزیراعظم کو ریلی منسوخ کرنی پڑی لیکن خمیازہ سکیورٹی کے نام پر پنجاب حکومت کے گلے میں ڈالا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں آج وزیراعظم کی ریلی تھی اور ان کے روٹ میں اچانک کچھ کسان آگئے جنہوں نے نعرے بازی کی اور روٹ میں رخنہ ڈالا۔ جلد بازی میں وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں نے محاذ سنبھالا اور 15 منٹ میں روٹ کو منظم کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.