شوپیان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سیشن جج سکندر اعظم چودھری نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،جبکہ خواتین کو بھی اپنی اہمیت منوانے کے لیے تعلیم کو ہتھیار بنانا ہوگا۔
تقریب میں سیشن جج شوپیان سکندر اعظم چودھری،منصف جج لبنیٰ سلطان، سینئر وکلا کے علاوہ عام لوگوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر دنیا بھر میں کانفرنسز اور ورکشاپز کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں خواتین کو مساوی حقوق دینے کا اعادہ کیا گیا۔