ETV Bharat / state

وکست بھارت سنکلپ یاترا، پلوامہ ضلع میں پروگرام منعقد - پلوامہ ضلع میں پروگرام

viksit bharat sankalp yatra reches pulwama. انتظامی سیکریٹری، محکمہ پھولبانی نے پلوامہ ضلع کے دورے کے دوران ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے تحت منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا، پلوامہ ضلع میں پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 7:38 PM IST

وکست بھارت سنکلپ یاترا، پلوامہ ضلع میں پروگرام منعقد

پلوامہ: وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران سرکاری اسکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ان سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار بھی سکھائے جا رہے ہیں۔ وہیں اس مہم کو پوری طرح سے کامیاب بنانے کی غرض سے قور لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقین بنانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پنچایت حلقہ ٹہاب میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محکمہ فلوریکلچر، پارکس اور باغات، جموں و کشمیر کے انتظامی سیکریٹری شیخ فیاض احمد نے کی۔

تقریب کا آغاز مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کے جامع معائنہ کے ساتھ ہوا۔ اور اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ریکارڈ شدہ پیغام بھی سنایا گیا۔ اس موقع پر ’’میری کہانی میری زبانی‘‘ جذبے کے تحت، مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے والے مقامی باشندوں نے اپنے تجربات شیئر کیے اور حکومتی اسکیموں سے ان کی زندگیوں میں رونما ہوئے مثبت پہلوؤں پر بات کی۔

مزید پڑھیں: پنگلش، ترال میں وکست بھارت یاترا کے تحت پروگرام منعقد

ٹہاب، پلوامہ میں منعقدہ اس تقریب میں سماجی بہبود محکمہ نے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ مہم کے تحت کئی کٹس تقسیم کیے جبکہ اس ضمن میں حکومتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء میں کیلنڈر اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی، انتظامی سیکریٹری، فلوری کلچر، پارکس اور باغات شیخ فیاض احمد نے کہا کہ ’’یاترا کے مجموعی نقطہ نظر نے نہ صرف افراد کو مختلف اسکیموں کے ذریعے بااختیار بنایا ہے بلکہ اس مہم نے پائیدار ترقی کی بنیاد بھی رکھی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ملک کے کونے کونے میں مثبت تبدیلی لائے جانے اور بھارت کو 2047تک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے مقصد سے ہی ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ شروع کی گئی ہے اور اس ضمن میں یو ٹی سطح پر پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.