ETV Bharat / state

پنگلش، ترال میں وکست بھارت یاترا کے تحت پروگرام منعقد

جموں و کشمیر میں طول و ارض میں بلاک دیوس، بیک ٹو ولیج کی طرح ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے تحت پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

پنگلش، ترال میں وکست بھارت یاترا کے تحت پروگرام منعقد
پنگلش، ترال میں وکست بھارت یاترا کے تحت پروگرام منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 3:23 PM IST

پنگلش، ترال میں وکست بھارت یاترا کے تحت پروگرام منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) : وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ کے مختلف دیہات میں پروگرامز منعقد ہوئے۔ اسی سلسلے کے تحت پنگلش، ترال میں بھی ایک میگا پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، بی ڈی او، ڈاکٹر محمد اشرف کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے افسران سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ آؤٹ ریچ پہل کی اہمیت کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ جبکہ مختلف محکمہ جات کے افسران نے فلاحی سکیموں کے فوائد اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے کئی ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور احاضرین سے داد تحسین وصول کی۔ تقریب میں موجود افسران نے طلبہ کی شاندار کارکردگی پر ان کی سراہنا کی اور انہیں اشک شوئی کے انعامات سے نوازا گیا۔ طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرامز کے دوران کشمیری تہذیب و ثقافت اور وتمدن کے بارے میں گفتگو کی گئی اور کلچرل پروگرامز بھی منعقد کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ کے بی جے پی ارکان نے بھی وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا

مقامی باشندوں نے ’’سکست بھارت سنکلپ پروگرام‘‘ کو سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ اس سے عوام کو بڑی حد تک راحت ملی ہے۔‘‘ ادھر، میڈیا کےساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی او محمد اشرف نے بتایا کہ وکست بھارت یاترا کا مقصد لوگوں تک پہنچنا اور بیداری پیدا کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اس یاترا کے ذریعے صفائی ستھرائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کے تحفظ، مناسب غذائیت، معتبر حفظانِ صحت، پینے کے صاف پانی وغیرہ جیسی فلاحی اسکیموں کے فوائد لوگوں / مستحقین تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروگرام کے دوران جتنے بھی عوامی مسائل عوام نے اجاگر کیے انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.