شدید سردی کے باوجود ترال کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں نے زیارت عالیہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کے لیے مفت لنگر Free Langer in Tral کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی اوقاف کے چیئرمین محمد عبداللہ کھاری نے بتایا کہ رات بھر شب خوانی میں کورونا کے خاتمے اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی تاہم کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے عقیدت مندوں کی محدود تعداد کو ہی یہاں بلایا گیا۔ Urs Celebrated in Tral
یہ بھی پڑھیں: Khankah Aaliya Niyazia Urs : حضرت عابد میاں نیازی کا 19 ویں عرس مبارک اختتام پذیر
محمد عبداللہ کھاری نے عرس کے سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے معقول انتظامات نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیہی ترقی محکمے پر الزام عائد کیا کہ اس محکمے کے ملازمین لاپرواہی برت رہے ہیں۔ Urs Celebrated in Tral