ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra کانگریس کی یاترا بھارت جوڑو نہیں بلکہ بھارت توڑو یاترا ہے، بی جے پی رہنما اشوک کول کا بیان - بی جے پی رہنما اشوک کول کا کانگریس پر نشانہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈ یو پروگرام ”من کی بات“ کے 97ویں قسط کے تحت لوگوں سے خطاب کیا ہے۔

بی جے پی رہنما
بی جے پی رہنما
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 3:54 PM IST

بی جے پی رہنما

مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر ضلع پلوامہ میں پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڑیو پروگرام ”من کی بات“ سننے کے لئے بی جی پی کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈ یو پروگرام ”من کی بات“ کے 97ویں قسط کے تحت لوگوں سے خطاب کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پلوامہ یونٹ کی جانب سے پوچھل پلوامہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی سربراہی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اشوک کول نے کی۔اس پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کے علاوہ بی جے پی ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد کے علاوہ پارٹی کے کئی کارکنان نے بھی شرکت کی۔

اشوک کول نے کہا کہ وزر اعظم کے اس پروگرام سے ہزاروں نوجوانوں کو حوصلہ مل رہا ہے،اور لوگ اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔اشوک کول نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اس پارٹی کو پسند کر رہے ہیں اور اس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کے سب کا ساتھ سب کا وکاس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹی پابند عہد ہے، اور پارٹی جموں کشمیر میں تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ امن و امان کو قائم رکھنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے بھارت جوڑو یاترا نہیں بلکہ بھارت توڑو یاترا نکالی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں آکر ڈرامہ کیا جارہا ہے جبکہ ہندوستان میں جمہوریت کئی دہائیوں سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی یا پھر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے ہاتھوں میںقومی پرچم اٹھایا ہوتا تو ہم ان کا خیرمقدم کرنے کے لئے جاتے جبکہ ان دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم نہیں اٹھایاتھا۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra 'بھارت جوڑو یاترا نفرتوں کو دفن کرے گی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.