ETV Bharat / state

ترال میں اے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج - etv bharat

ایک مقامی احتجاجی شبیر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری دعوؤں کے باوجود ان کی بستی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور شدت کی سردی کے ان ایام میں خواتین کو تین کلو میٹر سے پانی لانا پڑتا ہے جبکہ علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے گاؤں باقی دنیا سے کٹ کے رہ گیا ہے۔

ترال میں اے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج
ترال میں اے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 7:24 PM IST

گجر بستی کملا میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے تنگ آکر آج درجنوں افراد نے اے ڈی سی آفس ترال کے سامنے خاموش احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کو انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق گجر بستی سیموہ کے رہنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ترال آکر احتجاج کیا اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ترال میں اے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق ان کی آبادی میں کوئی بھی بنیادی سہولت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں میں نہ سڑک ہے اور نہ ہی بجلی جبکہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے مقامی آبادی ترک سکونت پر مجبور ہو رہی ہے۔

ایک مقامی احتجاجی شبیر احمد نے میڈیا سے کو بتایا کہ سرکاری دعوؤں کے باوجود ان کی بستی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور شدت کی سردی کے ان ایام میں خواتین کو تین کلو میٹر سے پانی لانا پڑتا ہے جبکہ علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے گاؤں باقی دنیا سے کٹ کے رہ گیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے گاؤں میں بنیادی سہولیات کو فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے گجر بستی کملا نامی اس بستی پر ایک خصوصی رپورٹ پیش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.