ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر کے ترال، اونتی پورہ میں بندشیں - خصوصی آئینی حیثیت

مرکزی سرکار کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جنوبی قصبہ ترال اور اونتی پورہ میں بندشیں نافذ رہیں۔

جنوبی کشمیر کے ترال، اونتی پورہ میں بندشیں

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 3:28 PM IST

دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر ترال اور اونتی پورہ میں بندشیں نافذ رہیں۔

جنوبی کشمیر کے ترال، اونتی پورہ میں بندشیں

وادی کشمیر کے اکثر اضلاع اور قصبہ جات کی طرح جنوبی کشمیر کے ترال اور اونتی پورہ میں بھی مکمل بند رہا، جس دوران سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا اور دکانیں بند رہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی امکانی گڑ بڑی کو روکنے کے لیے ترال اور اونتی پورہ میں سخت بندشیں نافذ کی گئیں۔ داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کرکے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

دریں اثناء جوبیارہ اونتی پورہ میں بھاجپا لیڈر اور بی ڈی سی چیرمین عبد الاحد نے ترنگا لہرایا اور کچھ حامیوں کے ہمراہ پریڈ پر سلامی لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اسی روز (یعنی 5اگست کو) جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370اور دفعہ 35اے کو منسوخ کرنے کے علاوہ دو مرکزی زیر انتظام خطوں -جموں و کشمیر اور لداخ- میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.