ETV Bharat / state

پلوامہ: ہیلتھ سینٹر کاکاپورہ میں جانکاری کیمپ منعقد - کیمپ میں ٹریننگ

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک طبی معلوماتی کیمپ منعقد کیا گیا۔

پلوامہ: ہیلتھ سینٹر کاکاپورہ میں جانکاری کیمپ منعقد

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 7:13 PM IST

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا جس میں ہیلتھ ورکرز کے علاوہ کاکاپورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے کئی رضاکاروں نے حصہ لیا۔

منتظمین کے مطابق ’’پروگرام منعقد کرنے کا مقصد حادثات کے دوران زخمی؍متاثرہ افراد کو کیسے فوری طبی امداد پہنچائی جائے تاکہ انسانی جانوں کے زیاں سے بچا جا سکے۔‘‘

پلوامہ: ہیلتھ سینٹر کاکاپورہ میں جانکاری کیمپ منعقد

پرائمری ہیلتھ سنٹر کے ایک ڈاکٹر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے اور سڑک حادثات میں زخمی ہونے کے واقعات کے دوران بعض دفعہ زخمیوں؍مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں وقت لگتا ہے اور کبھی کبھار اموات بھی ہو جاتی ہیں۔

انکے مطابق ’’اگر دل کا دورہ پڑنے یا زخمی ہونے کے وقت اسپتال پہنچانے سے قبل بروقت چند باتوں کا خیال رکھا جائے اور بعض میڈیکل تبدابیر اختیار کی جائیں تو انسانی جانوں کے زیاں سے بچا جا سکتا ہے۔‘‘

کیمپ میں ٹریننگ حاصل کرنے آئے ایک رضاکار نے اس طرح کا کیمپ منعقد کرنے پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد مستقبل میں اور دور دراز علاقہ جات میں بھی کیا کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.