جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ابہامہ، سنگرونی سے تعلق رکھنے والے محمد یعقوب کو محکمہ بجلی نے دس ہزارو روپے کا بل ارسال کیا ہے۔ تاہم محمد یعقوب نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے گھر میں بجلی کنکشن ہی موجود نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے یہاں رہائش پذیر ہے، جبکہ اس علاقے میں انکے گھر کے نزدیک سے بجلی کی ترسیلی لائن بھی نہیں گزرتی۔
محمد یعقوب نے مزید بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے بمشکل اپنے اور اہل و عیال کے نان شبینہ کا بندوبست کرتے ہیں، انکے لیے دس ہزار روپے بجلی کا بل ادا کرنا وہ بھی کنکشن کے بغیر نا ممکن ہے۔
اس حوالے سے محکمہ بجلی راجپورہ کے AEE غلام محمد میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اس معاملے میں پوری طرح چھان بین کرکے کارروائی عمل میں لائیں گے۔