پلوامہ: پورے جموں و کشمیر میں آج سے ایک ہفتے کا ڈیجیٹل ہفتہ منایا جا رہا ہے اس حوالے سے آج میونسپل کمیٹی ترال نے ٹاون ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چھاپڑی فروشوں اور اسکولی طلباء نے شمولیت کی۔ تقریب میں سیکرٹری ایم سی ترال نزیر احمد ملک نے حاضرین کو ڈیجیٹل ویک کے حوالے سے مفصل جانکاری فراہم کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل لین دین کے علاوه کسی بھی لایسنس کے لیے آن لائن ہی ایپلائی کریں۔ Digital Week celebrations to create awareness
چھاپڑی فروشوں کے یونین گلزار احمد نایک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس قسم کے پروگرام خوش آیند بات ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئے سیکرٹری ایم سی ترال نزیر احمد ملک نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ڈیجیٹل ویک کے بارے میں جانکاری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عام لوگوں تک اس مشن کے فوائد پہنچایے جاییں۔Digital week celebrated in Tral
یہ بھی پڑھیں : Weekly Block Diwas at Ganderbal: صوبائی کمشنر نے گاندربل میں ’’بلاک دیوس‘‘ کی صدارت کی