ETV Bharat / state

پلوامہ: آتشزدگی میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان - محکمہ تعلیم

جنوبی کشمیر کے پائر، پلوامہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں آتشزدگی کے سبب عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پلوامہ: آتشزدگی میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 11:51 AM IST

ضلع پلوامہ کے پائر علاقے میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

فائز اینڈ ایمرجنسی عملہ کے پہنچنے سے قبل ہی مقامی باشندوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔

آگ کی ہولناک واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی، تاہم مقامی نوجوان عمارت میں موجود اسکول ریکارڈ کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

پلوامہ: آتشزدگی میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان

مقامی باشندوں نے آگ کی وجہ سے ہوئے نقصان کو ملی و قومی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا: ’’آگ کی واردات کے سبب اسکولی عمارت تباہ ہو گئی، جو محکمہ تعلیم ہی نہیں بلکہ پورے قوم کے لئے نقصان ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پلوامہ: خود کے ساتھ دوسروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانے والی گلشن اختر

محمکہ تعلیم کے ایک افسر نے فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم عمارت پوری طرح سے خاکستر ہو چکی ہے۔‘‘

پولیس اسٹیشن پلوامہ نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.