ETV Bharat / state

Poppy Cultivation Destroyed اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے خشخاش کی فصل تباہ کرنے کی مہم جاری - پوست کے خلاف پولیس کی کارروائی

اونتی پورہ پولیس نے خشخاش فصل کی کاشت کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں خشخاش کی کاشت کو تباہ کر دیا ہے ۔ اس دروان پولیس نے پنچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

police-destroy-poppy-cultivation-in-awantipora
اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے خشخاش کی فصل تباہ کرنے کی مہم جاری
author img

By

Published : May 16, 2023, 7:36 PM IST

اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے خشخاش کی فصل تباہ کرنے کی مہم جاری

ترال: ترال اور اونتی پورہ میں پولیس اور سیول انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے گزشتہ دنوں سے کئی کنال آراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کو تباہ کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق خشخاش فصل کی کاشت کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے مہم جاری رکھتے ہوئے کئی اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ کر دی،جبکہ چھ افراد کی گرفتاری اس ضمن میں عمل میں لائی گئی۔ اونتی پورہ میں پولیس نے خشخاش فصل کی کاشت کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں خشخاش کی کاشت کو تباہ کردیا۔

ایس ڈی پی او اونتی پورہ ممتاز بھٹی کی سربراہی میں پولیس کی ٹیموں نے ترال اور اونتی پورہ کے مختلف علاقوں میں خشخاش کی کاشت کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے ترال اور اونتی پورہ کے مختلف علاقوں میں ٹریکٹروں کے ذریعے سے خشخاش کی کاشت کو تباہ کر دیا گیا۔ آج پولیس نے پیرناڈ اور مضافات میں خشخاش کی فصل کوتباہ کیا گیا ہے ۔پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود خشخاش کی فصل کو تباہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Miscreants Destroyed Apple Orchard پوست کے خلاف کارروائی، نمبردار کے باغ کو شرپسندوں نے تباہ کردیا

اس دوران مقامی لوگوں نے بھی پولیس کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات وقت کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے عوامی سطح پر بھی مہم کا خیر مقدم ہونا چاہیے، تاکہ سماج میں پھیلی بدعت پر فوری طور قابو پایا جائے،کیونکہ منشیات نے پوری وادی میں اپنے پنجے گاڑے ہیں اور صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ تاہم سماجی کارکن محمد اقبال ریگو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ خشخاش کی فصل کی کئی اقسام تو ملک کے کئی ریاستوں میں بھی اگائی جا رہی ہیں اس لیے بہتر یہ ہوتا کہ جو خشخاش کی اقسام منشیات میں استعمال نہ ہوتی ہوں ان کے لیے مناسب طریقہ کار سے اجازت فراہم ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.