انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ کرفیو پر سختی سے عمل کیا جائے اور رہنما خطوط پر عملدرآمد کیا جائے، تاہم کورونا کرفیو کے بیچ ترال علاقے میں ناجائز منافع خوروں کے حوصلے بلند ہیں اور کووڈ لاک ڈاؤن کی آڑ میں عام صارفین کو لوٹا جا رہا ہے۔ تاہم انتظامیہ کی سرد مہری سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔
اس بارے میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان کے پاس بھی اس حوالے سے چند شکایات آئی تھیں، جس کے بعد ایک چیکنگ اسکارڈ بنایا گیا ہے جو قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لیے متحرک ہے اور امید ہے کہ آنے والے ایام میں اس قسم کی شکایات موصول نہ ہوں۔