دور دراز دیہات میں جامع تعمیر وترقی کے لیے اگرچہ دیہی ترقی محکمے کے پاس کہنے کو تو بہت سی اسکیمیں ہیں لیکن زمینی سطح پر صورتحال انتہائی خراب ہے۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع نانر گاؤں میں محکمہ دیہی ترقی نے مقامی گردوارے کی پارک کی تعمیر وتجدید کے لیے پچاس ہزار روپے واگزار تو کیے لیکن زمینی سطح پر ان رقومات کو منصفانہ طریقے سے استعمال میں نہیں لایا گیا ہے جسکی وجہ سے مقامی آبادی دیہی ترقی محکمے کے خلاف سخت نالاں نظر آ رہی ہے۔
ترال نانر کی آبادی دیہی ترقی محکمے سے نالاں - ای ٹی وی بھارت
مقامی گوردوارہ کمیٹی کے سربراہ نرمل سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پارک کے لیے منظور رقومات میں محض دس ہزار روپے صرف کیے گئے ہیں اور اسکے بعد کچھ نہیں کیا گیا ہے۔
ترال نانر کی آبادی دیہی ترقی محکمے سے نالاں