ETV Bharat / state

پلوامہ: ترقیاتی کام شروع ہونے پر لوگ خوش

ترقیاتی کاموں کو بحال کرنے سے ایک تو ان کے علاقے میں ترقی ہو رہی ہے اور دوسری طرف یہ لوگ ارآم سے اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 5:39 PM IST

Updated : Jul 18, 2020, 8:10 PM IST

ترقیاتی کام شروع ہونے پر لوگ خوش
ترقیاتی کام شروع ہونے پر لوگ خوش

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کے علاوہ ملک اور خاص کر وادی کشمیر میں زندگی کا ہر شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے وہیں وادی میں تعمیر و ترقی کے کام بھی پوری طرح سے رکے پڑے تھے۔ لیکن اب وادی کی اقتصادیات کو برقرار رکھنے کے غرض سے وادی میں تعمیر و ترقی کے کام شروع ہو چکے ہیں۔

ترقیاتی کام شروع ہونے پر لوگ خوش

ترقیاتی کام شروع ہوتے ہی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں میں زیرالتوا منصوبوں پر پھر سے کام شروع ہو گیا ہے، وہی قصبہ پانپور کے اندرسوں، کاکاپور اور لدھو میں مختلف کام شدومد سے جاری ہے۔ ان علاقوں میں باندھ، کھیل کود کے میدان، سڑکوں کی تعمیر و تجدید کا کام اپنے عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ: کاکاپورہ پل خستہ حالی کا شکار

اس سلسلے میں لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھروں میں بے کار بیٹھ کر طرح طرح کی پریشانیوں میں مبتلا ہو رہے تھے لیکن انتظامیہ نے پھر سے ترقیاتی کام بحال کر کے ان کے لیے روزگار کے وساٸیل پیدا کئے ہیں۔

لوگوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بحال کرنے سے ایک تو ان کے علاقے میں ترقی ہو رہی ہے اور دوسری طرف یہ لوگ ارآم سے اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔ جو ان کے لئے اس مشکل وقت میں باعث مسرت بات ہے۔

ناگہ بل لدھو پانپور کے لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ان کے علاقے میں کوٸی روابطہ سڑک نہیں تھی جس سے ان کے گھر تک گاڑی پہچ سکے لیکن اب ان کے علاقے میں ایک سڑک تعمیر ہو رہی ہے جو ان کے لۓ سب سے بڑی راحت کی بات ہے۔ لوگوں نے کہا کہ پہلے انہیں دو کلو میٹر کی مسافت پیدل طے کرنی پڑتی تھی لیکن اب انہیں بہت آسانی محسوس ہو رہی ہے۔

لوگوں نے کہا کہ یہ سڑک علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی اور یہ سڑک تعمیر ہو جانے سے ان کی کافی دیرینہ مانگ پوری ہو گٸ ہے۔

Last Updated : Jul 18, 2020, 8:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.