ETV Bharat / state

Tral KGBV Building ترال کی، کے جی بی وی بلڈنگ میں سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ - pulwama news

کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ اسکیم کے تحت کارمولہ بٹ نور میں تعمیر کی گئی عمارت ابھی تک محکمہ تعلیم کو وقف نہیں کی گئی ہے۔ People Demand to Make KGBV Building

ترال کے جی بی وی بلڈنگ کو فعال بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 4:14 PM IST

Updated : Sep 23, 2022, 5:27 PM IST

ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بلاک ترال میں کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ اسکیم کے تحت کارمولہ بٹ نور میں تعمیر کی گئی عمارت مکمل ہونے کے باوجود بھی محکمہ تعلیم کو وقف نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف یہاں زیر تعلیم طالبات پریشانیوں میں مبتلاء ہیں بلکہ ان کے والدین میں بھی تشویش پائی جارہی ہے ۔ People Demand to Make KGBV Building

ترال کے جی بی وی بلڈنگ کو فعال بنانے کا مطالبہ

مقامی لوگوں کے مطابق کارمولہ میں بنائی گئی کے جی وی بی کی اس بلڈنگ پر کام سنہ 2005 سے چل رہا ہے اور اب تک دیوار بندی کا کام ادھورا ہونے سے زیر تعلیم طالبات کو ترال میں ایک پرائیویٹ بلڈنگ میں تعلیم دی جارہی ہے لیکن اس سے طلباء کی تعداد میں کمی واقع ہورہ ہے اور دوسری جانب محکمہ کو موٹی رقومات ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ KGBV Building

مقامی شہری گلزار احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بلڈنگ تیار ہونے کے باوجود اسکول کو یہاں شفٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی اس بارے ميں انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے حالانکہ کئی بار متعلقہ حکام کو اس ضمن میں آگاہ کیا گیا لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ کے جی وی بی اسکول کارمولہ کو فعال بنانے کے لیے وہ محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیداروں سے بات کریں گے ۔ People Demand to Make KGBV Building

واضح رہے کہ کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے نام سے غریب بچیوں کے لیے اسکول چلایا جاتا ہے۔ اس اسکول میں غریب بچیوں کے لیے پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ رہنے کا بھی انتظام ہوتا ہے۔ اسکول میں بچیوں کے لیے کھانا پینا مہیا کرایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: بارہ برس بعد بھی اسکول کی عمارت نامکمل

Students are Forced to Study in the Open Sky: بچے عارضی خیموں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

Last Updated : Sep 23, 2022, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.