پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں ایک ریچھ نمودار ہوا جسے مقامی لوگوں نے دیکھا اور محکمہ وائلڈلائف کو مطلع کیا۔ ریچھ کی موجودگی کی خبر ملنے کے ساتھ ہی مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف کنٹرول روم ترال کو مطلع کیا محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ایک ٹیم کو پدگام پورہ اونتی پورہ میں بھیج کر ریچھ کو پکڑنے کے لیے پنجرا لگایا۔Black Bear Spotted
مقامی شخص نے بتایا کہ دیر رات ریچھ کے دیکھے جانے سے لوگوں میں دہشت ہوگیا، گاؤں میں ریچھ کی موجودگی کی وجہ لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔ وائلڈ لائف کے ایک ملازم مظفر احمد نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی مزکورہ علاقے میں کیج نصب کیا گیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ باغات میں جانے کے دوران احتیاط کریں۔Panic grips Awantipora village
وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر انسانوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب ایک معمول بن گئی ہیں۔ جنگلی جانوروں کے بستیوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات آئے روز پڑھنے کو ملتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خوفناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترال کے مونگہامہ اور کھاسی پورہ علاقوں میں ریچھ کے الگ الگ حملوں میں دو افراد زخمی ہوگئے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے میں پیر کی شام کو آدم خور ریچھ نے ایک چار سالہ کمسن لڑکے کو اپنا شکار بنایا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے واگورہ علاقے میں ایک کمسن لڑکا گھر کے باہر ٹہل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریچھ نے اُس پر اچانک حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں اور اہل خانہ نے اگرچہ لڑکے کو ریچھ کے چنگل سے چھڑایا تاہم ہسپتال پہنچاتے پہنچاتے اُس کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت احسن احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دلخراش واقعے سے جہاں علاقے میں ماتم چھایا ہے۔ وہیں متعلقہ محکمہ کے خلاف لوگوں میں شدید غم و غصہ بھی پایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Wild Bear Attack in Mandi: ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی