پانپور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جموں و کشمیر کی جانب سے منعقدہ مذہبی کانفرنس و ورکرز کنونشن میں متعدد کارکنوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں متعدد علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’حضرت محمدﷺ کو سارے عالموں کےلیے رحمت بناکر بھیجا گیا، جبکہ آپﷺ امن و سلامتی کے پیکر ہیں۔ علما نے کہا کہ حضورﷺ نے انسانیت، اخوت، محبت، اعتدال اور رواداری کی تعلیم دی ہے۔
انہوں نے اسلام کو امن و امان گہوارا بتایا اور کہا کہ پیغمبراسلامﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہی دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی و ادبی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دین کی خدمت کےلیے اپنے آپ کو وقف کردیا ہے۔