نذیر احمد بی جے پی کے راجپورہ اسمبلی حلقہ کے صدر بھی ہیں اور پارٹی نے انہیں اپنے علاقے سے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
اس تعلق سے نذیر احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ایجنڈا ہے کہ علاقے میں تعمیر و ترقی ہو، جب سے پنچایت راج یہاں پر نافذ ہوا ہے ہر ایک علاقے میں کافی کام ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لوگوں کو ہم سے امید ہے کہ لوگ ہمیں کامیاب کرینگے اس کے بعد ہم لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترینگے کیونکہ مرکزی حکومت ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ گپکار الائنس کے لوگ صرف کرسی کے بھوکے ہیں اس لیے انھوں نے الائنس کیا ہے۔