پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس، 44 راشٹریہ رائفلز، 183 سی آر پی ایف کے مشترکہ ٹیموں نے خمری چوک پلوامہ میں ایک ناکے کے دوران لشکر طیبہ کے ساتھ منسلک ایک معاون کوگرفتار کیا ہیں۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ پولیس، فوج کی44 آر آر اور سی آر پی ایف کی183 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے کھامری چوک میں ناکے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک اعانت کار کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ اعانت کار کی شناخت زبیر احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن آری گام پلوامہ کے بطور کی۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے ایک ہینڈ گرینیڈ بھی بر آمد کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ’گرفتار شدہ لشکر طیبہ کا اعانت کار تھا اور اس کو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور غیر مقامی مزدوروں پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: Infiltration bid Foiled In Poonch پونچھ میں ایل او سی پر درندازی کی کوشش ناکام، ایک درنداز ہلاک
پولیس نے گرفتار اعانت کار کے خلاف پی ایس پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر 314/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔