ETV Bharat / state

Horticulture Advisory :باغبانی نے کی کسانوں کو ایڈوائزری جاری

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 2:27 PM IST

محکمہ موسمیات نے برفباری کے احتمال کے پیش نظر میوہ مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ درختوں سے میوہ اتارلیں تاکہ متوقع برفباری سے وہ مالی نقصان سے دوچار نہ ہوں۔ Horticulture Advisory ahead of MeT Prediction

باغبانی نے کی کسانوں کو ایڈوائزری جاری
باغبانی نے کی کسانوں کو ایڈوائزری جاری

پلوامہ: محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں یکم نومبر سے موسم میں تبدیلی آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جس میں انہوں نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ باغبانی کے ضلع افسر، پلوامہ، جاوید احمد نے کسانوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے میوہ جات کو اتارنے کا عمل تیز کرنے جہاں جہاں ممکن ہو سکے شاخ تراشی کا عمل بھی شروع کرنے کی تلقین کی ہے۔ MeT Predicts Snowfall in Upper reaches of Kashmir

باغبانی نے کی کسانوں کو ایڈوائزری جاری

محکمہ باغبانی کا کہنا ہے کہ برفباری کی صورت میں اُن درختوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جن پر سے ابھی بھی میوہ خاص کر سیب نہیں اتارے گئے۔ انہوں نے کسانوں سے درختوں کی شاخ تراشی اور باغات میں نکاسی کا پختہ انتظام رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ Fruit growers of Kashmir worried

دوسری جانب ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ابھی سیب اتارنے اور پیکنگ کا سلسلہ ضلع کے مختلف مقامات پر جاری ہے۔ جبکہ کسان شاخ تراشی کا کام بھی انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Snowfall Prediction Worries Farmers: برف باری کی پیش گوئی، باغ مالکان میں تشویش

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ ’’امسال سیبوں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو پہلے ہی گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی اور ممکنہ طور برفباری سے کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔‘‘ کسانوں کا کہنا ہے کہ اچانک کام تیز کیے جانے سے مزدوروں کی بھی قلت پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.