ETV Bharat / state

بی جے پی پس و پیش کا شکار: محبوبہ مفتی - پی ڈی پی صدر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی خود کہہ رہی ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیر میں حالات خراب ہیں، اس لیے ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

بے جی پی کنفوژن کی شکار: محبوبہ مفتی
بے جی پی کنفوژن کی شکار: محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Jul 31, 2021, 7:28 PM IST

Updated : Jul 31, 2021, 10:24 PM IST

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’بے جے پی کنفیوژن کی شکار ہے، وہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370کے ہٹائے جانے کے بعد تعمیر و ترقی، امن و خوشحالی کا دعویٰ کر رہے ہیں تو دوسری جانب وہ خود کہہ رہے ہیں کہ یہاں حالات خراب ہیں اور جب تک حالات پر امن نہیں ہو جاتے ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

بے جی پی کنفوژن کی شکار: محبوبہ مفتی

سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس طرح سے ان کی جماعت مرکزی پالیسیوں پر سوالات پوچھ رہی ہے، ان فیصلوں کے خلاف بیان دے رہی ہے، اس سے بی جے پی خوف زدہ ہے اور اور پی ڈی پی کو کمزور کرنے کے لیے مختلف طریقے کے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’پی ڈی پی لیڈران کو جیلوں یا گھروں میں بند رکھنے، ای ڈی کی جانب سے نوٹس بھیجنے، سیکورٹی کور ہٹائے جانے سے پی ڈی پی کمزور نہیں ہو سکتی، پی ڈی پی ایک جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظریہ ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ میں نتیانند رائے کے بیان پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ضلع پلوامہ کے دورہ کے دوران پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ میٹنگ میں محبوبہ مفتی نے پارٹی ورکروں کو مضبوطی سے جمے رہنے کی اپیل کی تاکہ ’’پی ڈی پی کی خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔‘‘

Last Updated : Jul 31, 2021, 10:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.