ETV Bharat / state

پلوامہ: کورونا گائیڈلائن کی پاسداری کرنے کے لیے اجلاس - ماسکس لگانے کا اہتمام

تحصیلدار نے دکانداروں اور ائمہ کو سرکار کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو کہا۔

Meeting
اجلاس
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 5:42 PM IST

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر تحصیلدار پانپور نے آج قصبہ پانپور کی تمام مساجد کے ائمہ اور دکانداروں کی ایک میٹنگ طلب کی۔ اس میں کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے کیسز کے اضافے کے پیش نظر لوگوں کو ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دی۔

اجلاس

تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے مساجد کے ائمہ کو ہدایت دی کہ وہ باجماعت نماز کے دوران سماجی دوری کے علاوہ ماسکس لگانے کا اہتمام کریں تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے مساجد کے ائمہ پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، ورنہ پریشانی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: جل جیون مشن کے نفاذ کا جائزہ

تحصیلدار نے دکانداروں کو سرکار کی طرف سے جاری کیے گئے گائیڈلائنز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو کہا۔ انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ طاق، جُفت طریقے سے اپنی دکانوں کو کھلا رکھیں اور بنا ماسکس کے کسی کو بھی اشیاء ضروریہ فروخت نہ کریں۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ گائیڈ لائنز کو اپنائیں، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.