ETV Bharat / state

BJP Meeting in Tral ترال کے ٹاؤن ہال میں بی جے پی کارکنان کی میٹنگ

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 6:01 PM IST

ترال کے ٹاؤن ہال میں منعقد بی جے پی کارکنان کی مینٹگ سے خطاب کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ پارٹی کے ایجنڈہ کو گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ترال ایک زمانے میں عسکریت پسندوں کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔ تاہم اب صورتحال اسکے برعکس ہے۔ یہ صرف مودی راج میں ہی ممکن ہے۔

بی جے پی کارکنان کی میٹنگ
بی جے پی کارکنان کی میٹنگ
بی جے پی کارکنان کی میٹنگ

مرکز کے زیرانتظام خطہ جموں و کشمیر کے ترال کے ٹاؤن ہال میں بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے انچارج برائے کشمیر سنیل شرما، ترجمان الطاف ٹھاکر، ضلع صدر لطیف احمد بٹ، اوتار سنگھ، اقلیتی مورچہ کے صدر جہانگیر احمد، نائب صدر پلوامہ محمد شفیع، ضمیر احمد اور دیگر متعدد رہنماؤں و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس میٹنگ میں ترال حلقہ میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کے لئے حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔

اس میٹنگ میں کارکنان کی جانب سے پارٹی کے تعلق سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ پارٹی کے ایجنڈہ کو گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے بتایا کہ ترال ایک زمانے میں عسکریت پسندوں کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔ تاہم اب صورتحال اسکے برعکس ہے اور یہ صرف مودی راج میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ بی جے پی کے سامنے این سی یا پی ڈی پی مقابلے میں ہی نہیں ہے کیونکہ ان پارٹیوں کو جواہر ٹنل کے بعد کوئی جانتا ہی نہیں ہے۔ جبکہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوے سنیل شرما نے بتایا کہ اگلے انتخابات میں ترال سے بی جے پی کی جیت یقینی ہے،اور اس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ راہل گاندھی غرور و تکبر میں مبتلا ہیں،اور اسی لئے وہ عدالت عالیہ کو بھی خاطر میں نہیں لار ہے ہیں۔ وہ ملک کو اپنے حساب سے چلانا چاہتے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی بالا دستی ہو۔

مزید پڑھیں:Bjp Meeting in Pulwama: پلوامہ میں بی جے پی بوتھ انچارج کی میٹنگ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.