ETV Bharat / state

Rabindranath Tagore Birth Anniversary ترال کے کمسن طالب علم نے پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں دیا خطاب

سینٹرل ہال آف پارلیمنٹ دہلی میں رابندر ناتھ ٹیگور کے جنم دن کے موقع پرترال کے ایک کمسن طالب علم جگپریت سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے بنگالی زبان کے نوبل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور ناول نگار رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج پیش کیا۔

meet-jagpreet-singh-a-10the-class-student-from-kashmir-who-spoke-in-parliament-secretariat-delhi
ترال کے کمسن طالب علم نے پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں دیا خطاب
author img

By

Published : May 10, 2023, 10:49 PM IST

ترال کے کمسن طالب علم نے پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں دیا خطاب

ترال: جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ جو کہ ہمیشہ علم وادب کا گہوارہ رہا ہے کے ایک کمسن طالب علم جگپریت سنگھ نے سینٹرل ہال آف پارلیمنٹ دہلی میں رابندر ناتھ ٹیگور کے جنم دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کے علاوہ مرکزی وزیر تعلیم اور مرکزی وزارت کھیل کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ ،ممبران پارلیمنٹ، ماہرین تعلیم اور پورے ملک سے آئے ہوئے چنندہ طلاب کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر جگپریت سنگھ نامی طالب علم نے رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جو قومی ترانہ ہم ہر مجلس میں گاتے ہیں وہ اسی ہستی نے قلمبند کیا ہے۔ جگپریت سنگھ نے دہلی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کو فون پر بتایا کہ انہیں آج کے اس دن پر فخر ہے اور یہ دن ان کی زندگی میں ایک یادگار رہے گا ۔

جگپریت کے مطابق وہ اصل میں دیور گاوں کا رہنے والا ہے،جہاں وہ بکرم جیت کے گھر پیدا ہوا ہے،تاہم اس کی پیدائش نانیہال گامراج میں ہوئی ہے اور یہاں ترال کے ہی ایک نجی اسکول ہمدرد اسکول میں زیر تعلیم ہے۔جگپریت کے مطابق طلاب کو آگے بڑھنے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے ہمت اور حوصلہ اور اگر اس بارے میں طلاب فکر کریں گے تو وہ آگے بول سکتے ہیں۔انہوں نے فون پر مزید کہا کہ ترال علاقہ نہ صرف علم وادب کا مرکز ہے بلکہ یہاں کا روایتی بھائی چارہ قابل تعریف ہے کیونکہ صبح سے ہی مجھے اپنے مسلم دوستوں نے جس طرح مبارکباد پیش کی ہے اس نے مجھے حوصلہ بڑھایا ہے۔جگپریت کے مطابق وہ ایک انجینئر بن کر اپنے سماج کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ایک استاد خاموش اعجاز سے متاثر ہیں۔واضح رہے کہ اس تقریب کا اہتمام مرکزی حکومت کی وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کود نے کیا تھا۔

رابندر ناتھ ٹیگور کی پیدائش 7 مئی 1861 میں، بنگال کے ایک اعلی حسب و نسب خاندان میں ہوئی۔ یہ نوبل انعام یافتہ ادیب دبیندر ناتھ ٹیگور کی چودھویں اولاد تھے۔

مزید پڑھیں: Rabindranath Tagore Birth Anniversary منوج سنہا کا رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.